کہانی: ایک مریض کی جدوجہد اور شفا URDU SUMMARY
- Qaisar J Qayyum MD
- Sep 27
- 2 min read
Updated: Oct 5
Dr. Qaisar J. Qayyum
Chief Editor, Noor Journal of Complementary and Contemporary Medicine, Clinical Assistant Professor, Oklahoma, USA. Email: chiefeditor@njccm.org

یہ کہانی ہے مسٹر اے ایس (Mr. A.S.) کی، جو امریکہ میں مقیم تھے اور جنہیں urothelial carcinoma with prostate extension یعنی ایک خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی۔ مریض کو بایوپسی (biopsy) کے ذریعے بتایا گیا کہ کینسر ان کے bladder سے بڑھ کر prostate تک جا چکا ہے۔ عام فہم زبان میں وہ خود کو "prostate cancer" کا مریض سمجھتے رہے، کیونکہ علاج کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپریشن میں دونوں اعضا (bladder اور prostate) نکالنے پڑیں گے۔
ابتدائی علاج
2016 میں انہیں chemotherapy (gemcitabine + carboplatin) دی گئی۔ کچھ وقت کے لیے افاقہ ہوا مگر 2018 میں PET/CT scan پر پھر سے بڑی رسولی ظاہر ہوئی۔ ڈاکٹروں نے انہیں بڑا آپریشن (radical cystoprostatectomy) تجویز کیا، یعنی مثانہ اور پروسٹیٹ دونوں نکال دیے جائیں۔ مگر مریض نے اس تکلیف دہ
آپریشن کو مسترد کر دیا۔
متبادل راستہ
انہوں نے اپنی زندگی کا رخ موڑا اور ایک نیا طریقہ علاج اپنایا:
Bitter apricot kernels (کریوی خوبانی کی گٹھلیاں): شروع میں روزانہ تقریباً 30 گٹھلیاں پانچ حصوں میں تقسیم کر کے (7+7+7+5+4) کھاتے تھے۔ بعد میں آہستہ آہستہ خوراک کم کر کے 20، پھر 10 اور اب صرف 5 روزانہ لیتے ہیں۔
Amygdalin (B17) tablets: 500 mg کی تین گولیاں روزانہ ایک سال تک کھائیں۔ پھر خوراک کم کر کے آدھی گولی روزانہ کی اور اب تک یہی جاری ہے۔
غذا: سخت vegetarian اور sugar-free diet اپنائی، ساتھ ہی دن میں دو بار ایک چمچ زیتون کا تیل لینا شروع کیا۔
مصنوعات کا ذریعہ (Product Source):مریض نے اپنے B17 (Amygdalin) کی گولیاں Cytopharma سے حاصل کیں (www.cytopharma.com)، اور کرُوے خوبانی کے بیج (bitter apricot kernels) Amazon سے خریدے (link)۔ یہ سب چیزیں اُس نے باقاعدگی سے اپنی غذائی تبدیلیوں کے ساتھ استعمال کیں۔
نتیجہ
اس نئے طریقہ علاج کے بعد ان کے کئی PET/CT scans (2019, 2020, 2023, 2024) میں بار بار ثابت ہوا کہ جسم میں کینسر بالکل ختم ہو چکا ہے۔
ان کے خون کے ٹیسٹ (Sept 2024) بالکل نارمل تھے:
WBC: 7.0 × 10³/μL
Hgb: 16.2 g/dL
Platelets: 188 × 10³/μL
CMP: نارمل
سائیڈ ایفیکٹس
کچھ وقتی اثرات ضرور ہوئے جیسے گٹھلیوں کا کڑوا ذائقہ، کبھی کبھار کمزوری، بھوک کم لگنا اور بلڈ پریشر گرنا۔ مگر کوئی دیرپا نقصان نہیں ہوا۔
موجودہ کیفیت (2025)
آج وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، کینسر کے بغیر، فعال زندگی گزار رہے ہیں۔ ECOG 0 کے مطابق ان کی زندگی میں کوئی جسمانی پابندی نہیں رہی۔
References
Shaker A. My Journey with Prostate Cancer and Laetrile (Urdu testimony). YouTube. 2019. Available from: https://www.youtube.com/watch?v=y2rtnD8L4Ow


Comments